• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جکارتا: شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، حادثات میں 5 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

جکارتا کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سیلابی ریلوں کی وجہ سے اہم سڑکیں بہہ گئیں، سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔


دوسری جانب ماہرین موسمیات نے جکارتا میں اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین