• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا رویہ غیرجمہوری‘بندوبست کریں گے، اسد عمر

کراچی( اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہاہے کہ سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے‘صوبائی حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے جس کا ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بندوبست کریں گے۔ اتوارکوکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر کا کہناتھاکہ جو زور سے آواز بلند کرے انہیں اٹھایا جاتا ہے‘سندھ حکومت کے طرز عمل سے سیاسی انتقام جھلکتا ہے‘تحریک انصاف سندھ اس حوالے سے سفارشات مرتب کررہی ہے‘ جو سفارشات ہوں گی ان پر عمل کریں گے۔

تازہ ترین