• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسرور، اراضی کا تنازع، 2بھائیوں کے ہاتھوں خاندان کے 4 افراد قتل

پسرور،بدوملہیٰ، سیالکوٹ(نمائندگان جنگ) اراضی کی خاطر 2بھائیوں نے اپنے خاندان کے 4افراد کو قتل کردیا۔سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقہ کلاسوالہ میں گزشتہ روز2بھائیوں شہاب احمد اور شاہد علی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے2چچا 50سالہ ذوالفقار اور55سالہ عبدالرحمن اور 2 چچا زاد بھائیوں 30 سالہ حسن اور30سالہ ماجد کوقتل کردیا اور فرار ہو گئے،مقتولین ملزمان کے چچا اور 2کزنزتھے۔ تھانہ صدر پسرور پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا ۔ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل و غارت کا سلسلہ بند کرائیں اور ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

تازہ ترین