• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کمپنی نے دنیا کا ایک انوکھا لیپ ٹاپ بنایا ہے ،جس میں ایک نہیں بلکہ پورے سات عدد ڈسپلے اسکرین ہیں ۔اس کمپیوٹر کو ایکسپین اسکیپ آرورا سیون کا نام دیا گیا ہے جسے ایکسپین اسکیپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اسے سائبرسیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج، آئی ٹی ماہرین، ڈیزائنر، اسٹاک ایکسچینج اور آن لائن ٹریڈنگ ماہرین کے لیے بطورِ خاص تیار کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے ،جس پر مختلف جسامت کے سات ڈسپلے لگائے گئے ہیں۔ 

اس طرح اسکین اسکیپ آرورا سیون دنیا کا پہلا سات ڈسپلے والا ورک اسٹیشن بھی ہے۔ اس میں17.3 انچ کے چار بڑے مانیٹر ہیں جن میں سے دو لینڈ اسکیپ اور دو پورٹریٹ اسٹائل کے ہیں۔ سب کے سب فورکے اسکرین ریزولوشن کے حامل ہیں۔ جبکہ سات سات انچ کے تین ڈسپلے اور لگائے گئے ہیں۔ اس کا مضبوط ڈھانچہ تمام ڈسپلے کو سنبھالتا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین