• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عالمی جوہری ایجنسی میں ایرانی جوہری پروگرام تک رسائی محدود کرنےکا معاہدہ


ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام تک رسائی محدود کرنےکا معاہدہ طے پاگیا، عالمی ادارے کے حکام اب محض تین ماہ ایرانی جوہری پروگرام کی نگرانی کرسکیں گے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین ایرانی جوہری پروگرام کی مزید تین ماہ ضروری نگرانی کیلئے رضامند ہوئے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایران عالمی ادارے سے تعاون کم کرنے کے اپنے منصوبوں کو کل سے آگے بڑھائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنی ہوں گی۔

تازہ ترین