• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں بچے کی ہلاکت، والدین کا بجلی کمپنی پر 100 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی سردی کی حالیہ لہر میں موت کا شکار ہونے والے 11 سالہ بچے کے اہلِ خانہ نے نجی پاور کمپنیوں پر غفلت برتنے پر 100 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

گیارہ سالہ کرسچئن پی نیڈا اُن درجنوں افراد میں شامل ہے جو ٹیکساس کے برفانی موسم میں موت کا شکار ہوئے۔


 کرسچئن پی نیڈا کے والدین کا کہنا ہے کہ اُس کی موت سردی سے ہوئی لیکن پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم نتائج آنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ 

کرسچن کے والدین نے پاور کمپنیوں پر منافع خوری کا الزام لگایا ہے۔ خراب موسم میں بلیک آؤٹ اور بعض صارفین کو حد سے زیادہ بجلی کے بل بھیجنے پر ٹیکساس کی پاور کمپنیوں کو وسیع تر تفتیش کا سامنا ہے۔

تازہ ترین