• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

فخر عالم نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں، جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں۔

فخر عالم نے کہا کہ ماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں۔

فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکس کے درمیان کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا تھا۔

تازہ ترین