آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فخرِ عالم کی شہریوں سے گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کرنے کی درخواست

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کریں۔ فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں فخر عالم نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ʼگوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں، جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں۔فخر عالم نے کہا کہ ʼماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

دل لگی سے مزید