• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا بشارت کی سالگرہ کے موقع پرمستحقین کیلئے امداد

برسٹل ( پ ر) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر رانا بشارت علی خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ترجمان راؤ عامر اصغر نے کہا کہ رانا بشارت علی خان نے تمام دوستوں اوراپنے تمام کارکنان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کیلئے خصوصی دعا کی ہےاور برسٹل میں ضرورت مندوں اور مستحق لوگوں میں کپڑے، خوراک اور نقد عطیات تقسیم کرکے اپنی سالگرہ منائی، ترجمان راؤ عامر اصغر نے کہا کہ رانا بشارت علی خان ہر پلیٹ فارم سے مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہیں، اپنی سالگرہ پر رانا بشارت علی خان نےپیغام میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں موجود میرے تمام ساتھیوں نے جس طرح سے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور میرے لیے دعائیں کیں وہ میرے لیے اعزاز ہے۔
تازہ ترین