• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائٹیڈ سپر لیگ جیتنے آئی ہے، لوئس گریگوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میںملتان سلطانز کے خلاف اپنی بیٹنگ کے ذریعےاسلام آباد یونائیٹڈکوجیت دلوانے والے انگلینڈ کے لوئس گریگوری کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں جیت سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے، بطور آل رائونڈر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈال کر خوشی ہوتی ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈٹورنامنٹ جیتنے آئی ہے، کوشش ہے ٹیم کیلئے جہاں ہوسکے اپنا کردار ادا کرتا رہوں۔ پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ میچ کو آخر تک لے جائوں اور آخری دو تین اوورز میں رنز حاصل کروں۔ سہیل تنویر کی بولنگ کا اندازہ تھا، سمرسیٹ میں ساتھ کھیلا ہوں۔ خوشی ہے کہ یہاں کچھ کرائوڈ آرہا ہے۔

تازہ ترین