سکھر(بیور ورپورٹ)سکھر سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال کے جیل وارڈ میں جاں بحق ہوگیا، جیل ذرائع کے مطابق ڈیرا غازی خان کا رہائشی علی حیدر پٹھان سینٹرل جیل سکھر میں منشیات کے کیس میں سزا کاٹ رہا تھا جس کی کچھ روز قبل طبیعت خراب ہوئی تو قیدی کو سول اسپتال کے جیل وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔