• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی میں بھارت سے آنے والے چیتے کو مقامی افراد نے ماردیا

اسلام کوٹ (نامہ نگار/ٹی وی رپورٹ) تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں بھارتی سرحد سے گھس کر آنے والے چیتے نے جنگل میں موجود 8 افراد کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔چیتے کو مقامی افراد نے بندوق سے فائر کرکے ہلاک کردیا گیا۔ گاؤں سرنگھواری اور بھوتاڑو میں چیتا دیکھ کر مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چیتے کے حملے میں زخمی 8 افراد کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ متاثرین نے بتایا کہ چیتا بھارت سے بارڈر کراس کرکے گاؤں میں داخل ہوا اور گھروں سے باہر بیٹھے افراد پر حملہ کیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چیتے کو مار ڈالا۔

تازہ ترین