• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالا میں تعمیراتی کام CDAکی بغیرمنظوری شروع کرنے پر رکوایا گیا ،ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے ساتھ نجی اراضی وزیر اعظم کے بھانجے کے لئے زبردستی ایکوائر کرنے کے الزام کی نفی کر دی ہے۔ عظمت اللہ اور محمد عمر گوندل نامی شہریوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم کے بھانجے شہراز عظیم خان نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے ساتھ ان کی 14 کنال اراضی کو زبردستی ایکوائر کر لیا ہے۔ درخواست کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ اراضی شہراز عظیم خان کو فروخت کرنے کے لئے درخواست گزاروں پر دباؤ ڈالا۔

تازہ ترین