• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل کی ڈریپ کے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد (بلال عباسی) آڈیٹر جنرل پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو غیر موثر اور اتھارٹی کے امور کو قواعد کے خلاف قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر تعینات کرنے کیلئے سفارش کی ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ برائے سال 2020-21 کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور 13 ڈائریکٹرز میں سے 12 وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر عارضی طور پر تعینات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت نے 7 بار 2019 کو ایک آرڈر کے تحت ڈاکٹر عاصم رئوف کو سی ای او کا اضافی چارج دیا۔

تازہ ترین