• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏صحت اجازت دیتی تو کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتا‘زرداری

اسلام آباد‘ کراچی (اے پی پی‘ این این آئی‘نمائندہ جنگ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے تھر کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏صحت اجازت دیتی تو پارٹی کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتا۔ سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔ پیپلز پارٹی کی جیت سے ثابت ہوا کہ بھٹو شہید اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے اور تھر ترقی یافتہ علاقہ بنے گا۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے باشعور عوام نے ضمنی انتخابات میں نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اب عزت سے مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔

تازہ ترین