• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، نواز شریف 27 فروری کو پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ، 27 فروری کو پاکستان مسلم لیگ سیکرٹریٹ چک شہزاد میں محمد نواز شریف( ن) لیگ کے پارلیمنٹرینز ، ٹکٹ ہولڈرز ، سابق مئیر زاور ضلع کونسلوں کے سابق چیئرمینوں کے مشترکہ اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے جبکہ مرکزی نائب صدر مریم نواز ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال مشترکہ اجلاس میں پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین