• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے نوشہرہ ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے ہیں۔ پیر کو تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج چیلنج کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز میں خرد برد کی گئی،جتنے بیلٹ پیپر جاری ہوئے، اس سے زیادہ جمع کرائے گئے،کئی پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر غائب ہوئے، فارم 46 کی ایک سے زیادہ کاپیاں جاری کی گئیں۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر بدانتظامی ہوئی جس سے نتائج قابل بھروسہ نہیں رہے،الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرائے۔

تازہ ترین