• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 3مرلہ مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل


پشاور(نمائندہ جنگ) پشا ور میں3 مرلہ مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 5 افرا د کا لرزہ خیر قتل ، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار علاقے میں خوف و ہراس ۔ثمینہ زوجہ زبیر خان سکنہ لنڈی اخون احمد نے تھانہ سربند پولیس کو ابتدائی رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کمرے میں موجود تھی جبکہ اس کا سسر ٗساس اور ان کی دو بیٹیاں برآمدے میں محو خواب تھیں ،نصف شب کو اس کے شوہر کا چچا زاد ملزم مفارق شاہ ولد ظاہر شاہ کمرے میں گھس آیا اور اس کے شوہر کو للکارااور فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتارا، اس کے بعد ملزم نے برآمد میں سوئے اس کے سسر اکرم شاہ ٗساس یاسمین ٗ28سالہ نہارہ اور بارہ سالہ کلثوم پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

تازہ ترین