• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز، سعودی عرب میں مزید مساجد بند

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب کے4علاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد مزید مساجد بند کردی گئی ہیں، سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ نمازیوں میں کورونا کے 17 مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد 6 علاقوں کی مزید 17 مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اس طرح بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔ وزارت اسلامی امور نے 15 روز کے دوران 125 مساجد بند کیں جبکہ سینیٹائزنگ، صفائی اور حفظان صحت کے ضوابط کی کارروائی مکمل ہونے پر 105 مساجد بحال کی ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے نئے کیسز مملکت کے چار علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین