• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ پی ایم ایس اےکو ہرممکن مددفراہم کرتی رہے گی،نیول چیف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےکہاہے کہ پاک بحریہ پی ایم ایس اے کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی،تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایجنسی کی ذمہ داریوں اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ اْن کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ، ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تازہ ترین