• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: اب تک کورونا وائرس کے 5 لاکھ 73 ہزار کیسز

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 752 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 978 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 87 لاکھ 52 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 483 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 616 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 56 ہزار 445 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 293 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 68 ہزار 348 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 237 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 146 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 43 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 623 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 493 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 993 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 878 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 291 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین