بھارتی اداکار ادھیاین سمن نے اپنی خودکشی سے متعلق خبروں کو شرمناک قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ایک میڈیا چینل کی جانب سے خبر چلائی گئی کہ اداکارہ شیکھر سمن کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے۔
مذکورہ خبر سے متعلق خود شیکھر سمن نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے خیریت سے ہیں اور اس وقت نئی دلی میں ہیں۔
تاہم اب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انھیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر میں مرگیا ہوں تو کیا یہاں میرا بھوت کھڑا ہے؟‘
ساتھ میں ادھیاین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سے متعلق چلائی گئی خبر شرمناک ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان کے پاس فون آرہے تھے تو اس وقت وہ میٹنگ میں مصروف تھے، جس کے باعث فون نہ اٹھاسکے تھے۔
ادھیاین کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اپنے بیٹے کی موت کی خبر سن کر بہت صدمے میں چلی گئی تھیں، جبکہ وہ خود بھی صدمے میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ محنت کرتے ہیں، کام کر تے ہیں، اس لیے انھیں خودکشی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی خودکشی نہ کرے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ادھیاین کے والد شیکھر سمن نے بیٹے کی خودکشی سے متعلق میڈیا چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔