آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 335 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق  بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 335 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 668 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 4 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

اس طرح کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 470 ہوگئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 323 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔


 وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 735 ہوگئی۔

سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز 2 ہزار 463 ہیں۔ جبکہ 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید