• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 327 نئے مریضوں کی تشخیص، 5 اموات

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 029 ہوگئی ہے۔ 

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 6450 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے371 مریض صحتیاب ہوئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3  لاکھ 65 ہزار 17ہوگئی ہے۔ 


وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 562 ہے۔

تازہ ترین