• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ سیف کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد مسلمان جنگجوؤں کے نام ٹرینڈ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سیف اور کترینہ کا دوسرا بیٹا، اسامہ بن لادن بنے گا یا ٹیپو سلطان؟ جہاں کرینہ کپور اور سیف علی خان کو لوگ ان کے دوسرے بیٹے کے جنم کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں، وہیں سیف کے تیسرے بیٹے تیمور کے چھوٹے بھائی کا نام بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پرنومولود کے نام کے حوالے سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ سیف کے بڑے بیٹے کا نام ابراہیم ہے۔ دوسرے بیٹے کا نام تیمور اب ٹرولرز یہ قیاس آرئیاں کررہے ہیں کہ سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام بابر ہوگا۔بھارت میں آج کل سوشل میڈیا پر تاریخی مسلمان جنگجوؤں کے نام ٹرینڈز کرتے نظر آئے جن میں بابر، اورنگزیب، اسامہ، ٹیپو سلطان وغیرہ شامل تھے۔ اس کی وجہ انہی کے ساتھ ٹرینڈ کرتے کچھ اور ناموں پر غور کرنے سے سمجھ آ جاتی ہے جن میں کرینہ کپور خان، سیف علی خان اورتیمور علی خان شامل ہیں۔ معروف بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور تیمور علی خان بڑے بھائی بن گئے ہیں۔ اور مسلمان جنگجوؤں کے نام لوگ انہیں طنزا تجویز کر رہے ہیں۔ جب 2016 میں کرینہ اور سیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی تو انھوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث ہوئی تھی۔ تیمور نام تاریخی طور پر تیمور لنگ سے منسلک ہے جس نے اپنے زمانے میں بھارت کے ایک حصے پر چڑھائی کی تھی لیکن ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا تھا۔کرینہ نے اپنے لاڈلے کا نام تیمور رکھا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس کے پیش نظر سیف نے تیمور کا نام بدلنے پر غور بھی کیا لیکن کرینہ نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔معلوم ہو کہ دوسرے بچے کے یوم پیدائش سے قبل ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور بڑے گھر میں شفٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین