• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ وجیو کے دفتر پر حملہ شرمناک ہے،اےڈبلیوپی

لیڈز(پ ر) روزنامہ جنگ وجیو کے مرکزی دفتر پر حملہ شرمناک اور صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پولیس کا حملہ آوروں کو دیکھ کر کوئی ایکشن نہ لینا صوبائی حکومت کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے اور سندھ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ یہ بات عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کے ذاکر حسین ایڈووکیٹ، محبوب الٰہی بٹ، شفیق الزمان، پرویز مسیح، محمد ضمیر بٹ، سعید احمد، لالہ محمد یونس، ظفر ملک، رشید احمد فاطر، پرویز فتح، پروفیسر محسن ذوالفقار، عبدالرشید سرابھا، صغیر احمد، نذر حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کی۔ان رہنمائوں نے روزنامہ جنگ وجیوپاکستان کے مرکزی دفتر پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور قانون کی بالادستی کا مطالبہ کیااور کہا کہ ریاست کا تیسرا اہم ستون میڈیا ہے جو ملک میں مسلسل جبر کا شکارہےاور ریاست اسے کسی قسم کا تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے اور میڈیا کے ادارے اور مالکان کو مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات اور ملکی اداروں نے غیر آئینی اور غیرجمہوری روش نہ چھوڑی تو ملکی استحکام کے لئے خطرات اور بھی بڑھ جائیں گے۔ عوامی ورکرز پارٹی تمام غیر آئینی و غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرے گی اوراپنی آواز اٹھاتی رہے گی۔ 
تازہ ترین