• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ایسوسی ایشنز عہدیداران کی تقرری، اعلان 28فروری کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ چھ ایسوسی ایشن کے عبوری مدت کے لئے عہدیداران کا اعلان 28 فروری کو کررہا ہے۔ نئے سیٹ اپ میں چھ ایسو سی ایشن کے امور عہدیداران چلائیں گے۔ پی سی بی چیئر مین احسان مانی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک سال کی مدت کے لئے عہدیداران کا تقرر کررہے ہیں لیکن ان کی معیاد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ عہدیداران کے اعلان کے بعد ملک بھر کے کلبوں کی اسکروٹنی شروع ہوگی ۔ توقع ہے کہ بڑے پیمانے پر بوگس کلبوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کراچی میں ہورہا ہے۔ ایجنڈے میں سی ای او وسیم خان کے عہدے کی معیاد شامل نہیں ہے لیکن دیگر امور میں یہ معاملہ شامل ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین