• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی فروش شاہنواز دھانی کا سپر لیگ ڈبییو، لاڑکانہ میں مٹھائی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں منگل کو ملتان سلطانز کی جانب سےڈیبیو کرنے والے لاڑ کانہ کے میڈیم پیسر شاہنوا دھانی غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سبزی منڈی میں کام کرتے ہیں اور سبزی کی دوکان بھی چلاتے ہیں۔انہوں نے شہباز کلب لاڑکانہ سے کر کٹ شروع کی اور پھرلاڑکانہ کی انڈر19 اور سندھ کی ٹیم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، پی ایس ایل میں ڈیبیو پر ان کے دوست بڑی تعداد میں ان کے گھر پہنچ گئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

تازہ ترین