کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف سوچ ابھارنے والوں کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں،پاک فوج نے آپریشن ردالفساد کرکے دہشت گردی کو کمزور اور ملک مخالف سوچ رکھنے والوں کا ہر محاذ پر قلع قمع کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران وفوجی جوانوں کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،نشترپارک میں ہونیوالی کانفرنس ملک دشمن قوتوں کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی،13مارچ کو نشترپارک میں عوام کا سمندر ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک مستحکم کرنا ہے تو ہر محب وطن کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،ملک کی سلامتی کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔