• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں بڑھتی خودکشیوں سے حکومت پریشان، وزارت تنہائی بنادی

ٹوکیو (جنگ نیوز )جاپان میں خودکشی کی شرح میں اضافے سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت ʼوزیر برائے تنہائی تعینات کردیا گیا۔

انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے تنہائی ٹیٹسوشی ساکاموٹو کو حکومتی پالیسیوں کے ذریعے شہریوں میں تنہائی اور لوگوں کے درمیان الگ تھلگ رہنے میں کمی لانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

ٹیٹسوشی ساکاموٹو کے پاس پہلے جاپان میں شرح پیدائش میں کمی سے نمٹنے کا چارج بھی ہے۔

قبل ازیں جاپان کے وزیراعظم یوشیہدے سوگا نے ٹیٹسوشی ساکاموٹو کو بتایا تھا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی زیادہ تعداد تنہائی کا شکار ہے اور خودکشی کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین