• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ملاقات کیلئے 5منٹ نہیں دیتے، معاون خصوصی کا شکوہ

وزیراعظم ملاقات کیلئے 5منٹ نہیں دیتے، معاون خصوصی کا شکوہ


کوئٹہ(آن لائن )وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ،تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کیلئے 5 منٹ نہیں دیتے، سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،سینیٹ انتخابات کیلئے تشکیل کردہ پارلیمانی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونا بہت بڑا ظلم ہے ،صادق سنجرانی کون ہوتے ہیں فیصلے کرنے والے، سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں سخت ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے،صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں لیکن فیصلوں میں مجھے نظرانداز کیاجاتاہے ،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرکے عوامی مسائل کے حل کی توقعات تھیں لیکن افسوس وہ پوری نہ ہوسکی۔ ایک انٹرویو میں سرداریارمحمدرند نے کہاکہ عمران خان کے تحفظات ضرور مجھ سے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے تشریف لایالیکن ان سے ملاقات نہیں ہوئی بلوچستان کے معاملات پر مجھ سے مشاورت نہیں کی جاتی ،ہم نے بلوچستان کی عوام سے کمیٹمنٹ کرکے آئے ہیں کہ ان کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرینگے ،جہاں تک جام کمال کا تعلق ہے انہوں نے ہمیں فار گرانٹڈ لیاہے میں کابینہ کا وزیر ہوں بحیثیت پارلیمانی لیڈر صوبائی کابینہ کے فیصلوں میں مجھے اعتماد میں نہیں لیاجاتا اور سب سے بڑی زیادتی یہ ہوئی کہ سینیٹ انتخابات کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی ہی نہیں ہے۔3مارچ فیصلہ کن تاریخ ہے جس کے بہت سے اثرات نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی سیاست پر پڑیں گے ۔

تازہ ترین