• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکوائری کمیشن نے نیب سے براڈ شیٹ کے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ سے متعلق ریکارڈ نیب سے حاصل کر لیا ہے جبکہ تین وفاقی سیکرٹریز ٹی آر اوز سے متعلق ریکارڈ رواں ہفتے کمیشن کو پیش کریں گے، منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے روبرو نیب کے چار سابق چیئرمین حلف پر اپنے بیان دے چکے ہیں جبکہ براڈ شیٹ ایل ایل سی معاملے سے جڑے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق ڈپٹی ہائی کمشنر ، سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور دیگر افسران و افراد کے بیانات بھی قلمبند ہو چکے ہیں، کمیشن نے گواہان کو ضرورت پڑنے پر دوبارہ پیش ہونے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین