• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی پیشکش کرتے ہیں، رانا ثناء


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی پیشکش کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو کہیں خدشات ہیں تو گلہ دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا سے متعلق اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی، وزیر خزانہ نے وعدہ کیا آئی ایم ایف سے بات کرکے ٹیکس معاملات کو حل کروائیں گے، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کرکے اسے آگے بڑھایا جائے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوری انداز یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں، وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے،  وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے، ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے لیے پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری جماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے، اپوزیشن نے کہا ہے کہ آپسی مشاورت کے بعد ہم حکومت کو بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مولانا نے بانی کی رہائی کا کہا، اس وقت معاملہ عدالت میں ہے، مولانا نے رہائی کا مطالبہ کیا اس میں ہمارا تعلق نہیں بلکہ عدالت ہی فیصلہ کرے گی، بانی کی صحت میں بہتری کیلئے اچھے اور اعلیٰ ماہرین موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید