متحدہ عرب امارات میں ویزا مسائل کا شکار افراد کیلئے سہولت و مہلت دیتے ہوئے اماراتی ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود امارات میں قیام کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ابوظبی سے اماراتی حکام کے مطابق ایران جنگ سے متاثرہ مسافروں کیلئے 30 روزہ ویزا رعایت دی گئی ہے۔ متاثرہ افراد 9 جولائی تک بغیر جرمانے ویزا اسٹیٹس درست کروائیں۔
حکام کے مطابق ویزا کیلئے خصوصی رعایت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی، جنگی حالات کے باعث امارات میں پھنسے افراد کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق سیاحتی و وزٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی مستفید ہوں گے، رہائشی ویزا منسوخ کرنے والے افراد کو بھی رعایت حاصل ہوگی۔ فضائی بندش کے باعث متاثرہ افراد کیلئے خصوصی اقدام کیا گیا۔
حکام نے ویزا قوانین پر عمل کیلئے اضافی وقت دے دیا۔ استثنیٰ کا اطلاق 10 جون سے 9 جولائی تک ہوگا۔