• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 1050 نئے کیسز رپورٹ، 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض صحت یاب


کراچی (اسٹاف رپورٹر، ٹی وی رپورٹ) ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید ایک ہزار 50 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جسکے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 12,658؍ہوگئی، مجموعی کیسز بڑھ کر 573,384؍ تک جا پہنچے جس میں سے 24,483؍ ایکٹو کیسز ہیں، اب تک 5؍ لاکھ 36؍ہزار 243؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، سندھ میں ایک دن میں کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کرگئے اور 296نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33978 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12658 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 73384 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 24483 ہے۔ اسکے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 752 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جسکے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 536243ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 256445 ہوگئی ہے جبکہ 4293 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 168348 ہے اور 5237 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18993 اور ہلاکتیں 199 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71146 اور 2043 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9878 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 291 افراد انتقال کرگئے۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4951 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43623 ہے اور اب تک 493 مریض انتقال کرچکے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں بتایا کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں296 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا3.3 فیصد ہے۔

تازہ ترین