آپ آف لائن ہیں
پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میرعلی میں آپریشن، 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشتگرد سجنا مارا گیا


میرانشاہ( نمائندہ جنگ ) میرعلی میں خفیہ معلومات پر آپریشن، غیر سرکاری تنظیم کی4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا،سکیورٹی زرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق پر سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے میر علی میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کا دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں آئی ای ڈی حملوں ، اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور دہشتگردوں کی بھرتی میں بھی ملوث رہا ۔دہشتگردکے قبضے سےاسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اہم خبریں سے مزید