لندن( جنگ نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر 99 سالہ شہزادہ فلپ نے اپنی ساتویں رات بھی اسپتال میں گزاری۔ انہیں احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ نے کنگ ایڈورڈ ہفتم اسپتال میں چہل قدمی بھی کی۔