• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل، جمالی محلہ میں ایک روز پرانی پھندا لگی لاش ملی

حب(نامہ نگار)اوتھل کے جمالی محلہ میں ایک روز پرانی پھندا لگی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق منگل کی شب لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں جمالی محلہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص محمد رمضان ولد عارب چنہ کو گھلے میں پھندا ڈال کر اسکا گلاگھونٹ کرقتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ مقتول محمد رمضان جمالی محلہ میں اپنے گھر میں اکیلارہائش پذیر تھا نامعلو م ملزمان دیوار پھلانگ کرگھرکے اندر داخل ہوئے اور محمد رمضان کو گلے میں رومال کا پھندا ڈال کراسے قتل کرنے کے بعد فرارہوگئے۔

تازہ ترین