ملک فریدکے بھائی کا قتل امن خراب کرنیکی سازش ہے ،اے این پی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک فریدکے بھائی کا قتل امن خراب کرنیکی سازش ہے ،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے قائم مقام صدر حاجی شان عالم کاکڑ،حاجی نذر علی پیر علی زئی، عین الدین ترین ،ثنا اللہ کاکڑ، غلام محمد کاسی ،یاسین آغا، صحبت کاکڑ، زمان کاکڑ،اخلاق بازئی ،ماسٹرعزیز کاکڑ،ندیم کاسی ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی اور داد خان اچکزئی کے چچازاد بھائی اور ملک فرید خان پیر علی زئی کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ضلعی انتظامیہ اور حکومت وقت فوری طور علاقے کی وسیع تر مفاد میں قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ۔ بیان میں متاثرہ خاندان کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید