• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کاروائیاں ،چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالہ جات برآمد

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 150کلو غیر معیاری مصالحہ جات، چائنہ سالٹ اور 200لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد کرلی کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کوہاٹ میں کاروائی کے دوران اشیاء خوردنوش سے وابستہ مختلف کاروباروں کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران 200 لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات اور 50 کلو چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کئے گئے کاروائی میں دو دکانوں کو سیل کیا گیا ڈائریکٹر اپریشنز فوڈ سیفٹی اتھارٹی ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ، بلامبٹ اور قاضی آباد میں کاروائی کے دوران ناقص صفائی پر دو ہوٹلوں کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح مانسہرہ میں کاروائی کے دوران دکانوں سے 10 کلو مضر صحت مصالحہ جات برآمد کرلئیگئے۔ ڈائریکٹر اپریشنز کے مطابق ہری پور میں کاروائی کے دوران ایک بیکری یونٹ کو سیل کیا گیا۔ اپر دیر کے علاقے گوگیال، صندل اور جاگام بازار میں بھی کاروائی کی گئی اور مختلف دکانوں سے 30 کلو سے زائد مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء خوردنوش برآمد کئے گئے، جسے موقع پر تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کیے مطابق اپر کرم پارا چنار میں اشیاء خوردنوش کے انسپیکشن کے دوران 20 لیٹرسے زائد مضر صحت مشروبات برآمد کرلئے ۔
تازہ ترین