• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کی تاجر برادری نے پراپرٹی ٹیکس واجبات میں حکومت کی جانب سے چھوٹ کے فیصلہ کو خوش ائندد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ توسیع کرے تاکہ لوگوں کیلئے مزیدآسانی ہو ۔ ا یہ مطالبہ ٹریڈر ونگ خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا گیا جس میں امین حسین بابر،میجر ارشد محمود،چودہری شاہد غفور،غلام حسین چاند،بخت میر جان،معاز اللہ خان،حسنین شیراز،عبدالحسیب چغتائی،فرہان اورکزئی، ثنااللہ خان،شہریار خان اور منور خورشید نے شرکت کی۔ صوبائی چیرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان و ٹریڈ ونگ خیبر پختونخواغلام بلال جاوید نے کہا کہ حکومت کے پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کے فیصلے سے تاجر برادری اور عوام بہت خوش ہیں تاہم پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ تک بڑھائے تاکہ لوگوں کو آسانی ہو کیونکہ کورونا کے باعث کاروبار بہت خراب ہو چکے ہیں اور مہنگائی کے اس طوفان نے تاجروں کی کمر توڑ کے رکھ دی ۔
تازہ ترین