گلگت بلتستان کی کابینہ نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماؤنٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دے دی ۔
بلتستان کابینہ نے علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لیے نامزد کیاجائے گا۔
کابینہ نے محمد علی سدپارہ کی بیوہ کے لیے30 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔