• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سالڈ ویسٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کے بارے میں اہم انکشافات

پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط لکھا ہے جس میں لاہور سالڈ ویسٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے لاہور سالڈ ویسٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کا کیس نیب کو بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

خط میں لاہور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ میں 5 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے لکھا کہ کمپنی کا بجٹ سالانہ 14 ارب سے کم کر کے 7 ارب پر لانے کا پلان مرتب کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ کبھی زیر غور نہں آیا۔

خط میں انھوں نے استفسار کیا کہ حیران ہوں ایل ڈبلیو ایم سی میں بے ضابطگیوں پر چیئرمین خاموش کیوں رہے۔

میاں اسلم اقبال نے خط میں کہا کہ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون ستمبر 2020 سے سیٹ پر تعینات ہیں، جو کام وہ چھ ماہ میں نہیں کرسکے میں نے ایک ماہ کردیا۔

انھوں نے اپنے خط میں لکھا کہ امجد نون نے کمپنی مافیا کے خلاف کوئی ایک قدم نہیں اٹھایا۔

خط میں سفارش کی گئی کہ کمپنی میں جن بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی کیس نیب کو بھیجا جائے۔

تازہ ترین