• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے‘ دیوار گجرات کا افتتاح

گجرات (نمائندہ جنگ) خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے دیوار گجرات کا افتتاح کر دیا گیا، منصوبے پر ایک کروڑ 25لاکھ روپے لاگت آئی ہے، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے، صدر چیمبر میاں محمد اعجاز، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ٹی ایم او خرم محمود، اعجاز ترہنگی، آرکیٹکٹ ارشد محمود، وقاص اصغر موہلہ ، ڈاکٹر اعجاز بشیر اور بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔ 500فٹ طویل دیوار پرانا جی ٹی روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب تعمیر کی گئی جو قدیم طرز تعمیر کی شاہکار ہے، اس پر قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اورقومی ہیروز کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں ۔ 
تازہ ترین