آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کی پہلی رائٹ آف وے پالیسی متعارف کرادی گئی، امین الحق

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن نے پہلی رائٹ آف وے پالیسی متعارف کروادی۔ 

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی رائٹ آف وے پالیسی متعارف کرادی گئی ہے۔ پالیسی سے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں ہوں گی۔

 سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ رابطوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔ یہ پالیسی دسمبر 2022 تک فائیو جی  نیٹ ورکنگ کی راہ میں کلیدی کردار ادا کرےگی۔ 


انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن اور نیٹ ورکنگ کا جال بچھانے میں اب آسانیاں ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید