آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمدہ کارکردگی کا صلہ، رضوان اور فواد کی کنٹریکٹ میں ترقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حالیہ دنوں میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین محمد حفیظ نے پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا ہے البتہ بورڈ نےغیر معمولی کارکردگی پر محمد رضوان اور فواد عالم کو چار ماہ کے لئےسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیاکو بتایا کہ حفیظ کا کہنا ہے کہ اس وقت میں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں لوں گا چار ماہ بعد جب نئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے اس وقت سینٹرل کنٹریکٹ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کروں گا۔ 28 سالہ محمد رضوان کو بی کٹیگری سے ترقی دے کر اے کٹیگری کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ پی سی بی نے فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کٹیگری سے سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں ترقی دے دی ہے۔

اسپورٹس سے مزید