• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پیشی، احتساب عدالت میں رش پر جج برہم

لاہور(جنگ نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر شور اور رش پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس پر سماعت کی۔ فاضل جج نے کہا کہ کورٹ روم میں رش زیادہ ہوگیا ہے، کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے، شہباز شریف کا خیال کریں، وہ کینسر کے مریض ہیں، گنجائش سے زیادہ افراد عدالت سے باہر نکالے جائیں۔ دورانِ سماعت شہباز شریف کرسی سے اٹھ کر روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے استدعا کی کہ جج صاحب! اگر اجازت ہے تو میں ساتھ والی کورٹ میں ملاقات کر لوں۔ عدالت نے شہباز شریف کو دورانِ سماعت ملاقات کرنے سے منع کر دیا اور کہا کہ سماعت کے بعد آپکو ملاقاتوں کا ٹائم دینگے۔ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی موجودگی میں انکے خلاف ایک گواہ کا بیان قلم بند کیا گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین