لاہور(نمائندہ جنگ)بلاول بھٹواور مولانا فضل الرحمٰن کا ٹیلی فونک رابطہ، سینیٹ انتخابات اور دیگرامورپرتبادلہ خیال۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سینٹ انتخابات، حکومت مخالف تحریک اور پی ڈی ایم کے فیصلوں پر بھی گفتگو کی گئی۔