• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) ٹیکس سال 2020کے لئے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ یکم مارچ2021شائع کرے گا ۔بدھ کو ایف بی آر کے اعلان کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ ( اے ٹی ایل ) ٹیکس سال 2019 کے انکم ٹیکس ریٹرنز سے نتھی ہو گی ۔ہر مالی سال کے لئے اے ٹی ایل یکم مارچ کو شائع کی جا تی ہے جو آئندہ مالی سال میں فروری کی آخری تاریخ تک کار آمد ہو تی ہے ۔ اے ٹی ایل میں شامل ہر شخص کو کئی ایک فوائد حاصل ہو تے ہیں ۔نقد رقوم نکلوانے پر ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ۔اے ٹی ایل کی ہر اتوار کو ہفتہ وار تجدید ہو گی ۔جن افراد نے تاریخ گزر جا نے بعد انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے ہیں ، انہیں اے ٹی ایل میں شامل ہو نے کے لئے سر چارج ادا کرنا ہوگا جس کے لئے بکمپنیاں 20 ہزار روپے اور انفرادی طور پر اور اے او پیز دس ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے ۔

تازہ ترین