• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، داعش سے تعلق کا الزام، سابق امام مسجد کو ساڑھے 10 سال قید

برلن (جنگ نیوز )ایک جرمن عدالت نے ایک مسجد کے سابق امام کو دہشت گرد گروپ داعش سے تعلق کے الزام میں ساڑھے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ احمد عبدالعزیز عبداللہ پر، جسے ابو اعلیٰ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے تعلق، دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور تشدد کے ایک واقعے میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ عدالت نے ابو اعلیٰ کو جرمنی کے شمالی اور مغربی حصوں میں نوجوانوں میں شدت پسندی پیدا کرنے اور انہیں داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں بھیجنے کا بھی ذمہ دار پایا۔ 37 سالہ اس عراقی شہری کے خلاف مقدمہ 2017میں شروع ہوا تھا۔

تازہ ترین